رنویر سنگھ

ڈان 3سے شاہ رخ خان آئوٹ، رنویر سنگھ اِن

ممبئی (گلف آن لائن) ڈان کے نئے پارٹ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ ڈان ہوں گے۔فلمساز فرحان اختر نے ڈان کے نئے پارٹ کا اشارہ دے دیا۔

تفصیلات میں جائے بغیر فرحان اختر نے کہا کہ نئے پارٹ سے نئے دور کا آغاز ہوگا، انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یہ الفاظ تحریر تھے۔

کچھ ہی لمحوں میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پرستاروں نے کمنٹس کیے کہ نئے پارٹ میں صرف شاہ رخ خان کو کاسٹ کریں، اگر شاہ رخ نہ ہوئے تو ڈان 3نہیں چاہیے۔

کہا جا رہا ہے کہ ڈان 3 کا ٹیزر اسی ہفتے ریلیز ہوگا، رنویر سنگھ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم بیجو باوراکی شوٹنگ مکمل کرکے ڈان 3کی عکسبندی شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں