رنویر سنگھ

”ڈان3” میں شاہ رخ خان کی جگہ ڈان رنویر سنگھ بنیں گے

ممبئی(گلف آن لائن)بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر فرحان اختر نے تصدیق کردی ہے کہ”ڈان3” میں شاہ رخ خان نہیں ہوں گے۔ڈان 3 کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ نئے ڈان رنویر سنگھ بنیں گے۔اس انکشاف پر فلم شائقین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے شاہ رخ خان کے جانے کا غم منایا تو کچھ کو رنویر سنگھ کا نیا روپ دیکھنے کیلئے بیتابی ہوئی۔

رنویر سنگھ نے اپنے بچپن کی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ازراہ مذاق یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ ہمیشہ سے ہی ”ڈان” بننا چاہتے تھے۔تصویر میں رنویر نے کھلونا پستول تھامی ہوئی ہے، دوسری تصویر میں انہوں نے سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ڈان بنتے دیکھ کر مجھے بھی ڈان بننے کا شوق تھا، امید ہے کہ میری پرفارمنس پر ان دونوں کو فخر ہوگا۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے 1978 میں ڈان کا کردار ادا کیا تھا، بعد ازاں 2006 اور 2011 میں شاہ رخ خان نے یہ لازوال کردار نبھایا اور اب 2025 کو نئے پارٹ میں رنویر سنگھ ڈان بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں