چینی

پشاور،چینی مزید مہنگی ، فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت

پشاور(گلف آن لائن)پشاورمیں چینی مزید مہنگی ہوگئی ہے، فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت ہونے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں چینی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے اضافہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہول سیل میں فی کلو کی قیمت 146 فی کلو ہو گئی ہے۔

جبکہ پرچون میں چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔چینی کے 50 کلو کے تھیلے میں 4 روز کے دوران 650 روپے کا اضافہ ہوا ، ڈیلرز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ڈیلرز کو وافر مقدار میں چینی فراہم نہیں کی جارہی ، چینی کی افغانستان اسمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ڈیلرز نے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں