حمزہ شہباز

پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ،جمہوریت میں پنہاں ہے’حمزہ شہباز

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اہم دن کی مناسبت سے ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔ آج کے دن ہم ایک ایسے پاکستان کا عہد کریں جو پر امن ترقی پسند اور روادار ہو۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت میں پنہاں ہے،پاکستان پر چھائے گہرے بادل اب چھٹنا شروع ہو گئے ہیں اور انشاللہ جلد ہی باقی چیلنجز سے بھی نمٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں