معین الحق

چین میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل دکھی ہے، پاکستانی سفیر

بیجنگ (گلف آن لائن)پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے چین میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ ان نقصانات پر ہم متاثرہ خاندانوں اور چینی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ جناب معین الحق نے کہاکہ پاکستان میں جب میں بھی کوئی قدرتی آفت آئی ہے تو چین نے آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بحالی کے کاموں کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ متاثر بہن بھائیوں کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں