یوکرین

یوکرین نے کریمیا پل پر ایس200راکٹوں سے حملے کی ناکام کوشش کی،روس

ماسکو(گلف آن لائن)روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے ایس200راکٹوں سے کریمیا پل پر حملوں کی ناکام کوشش کی ہے لیکن ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اطلاع سے قبل روس میں تعینات کریمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے کہا تھا کہ پل کے قریب طیارہ شکن دفاعی دستوں نے دو راکٹ مار گرائے ہیں۔

اس پل پر یوکرین کی مسلح افواج گذشتہ سال سے بار بار حملے کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر میں پل کے آس پاس دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں