ٹکٹس کی فروخت

ایشیا کپ،جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس کی فروخت شروع

لاہور( گلف آن لائن)ایشیا ء کپ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی۔

ایشیا ء کپ کے پاکستان میں 4 میچ کھیلے جائیں گے، تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے۔ملتان میں پاکستان نیپال کے میچ کے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 700 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے لیے فرسٹ کلاس انکوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 800 روپے اور جنرل انکلوژر کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔3 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں بنگلا دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔قذافی اسٹیڈیم میں 6 ستمبر کو سپر فور کا میچ کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں