فیروز خان

فیروز خان نے نئے ڈرامے’خمار’ کا اعلان کردیا

کراچی (گلف آن لائن)اداکار فیروز خان نے اپنے نئے ڈرامے’خمار’ کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اداکار فیروز خان نے سیونتھ اسکائی کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے ‘خمار’ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ڈرامے میں فیروز خان کے مدمقابل خوبرو اداکارہ نیلم منیر ہونگی جبکہ اس ڈرامے کے ہدایت کار علی فیضان ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکار فیروز خان نے نئے ڈرامے کے اعلان کے ساتھ کسی کا نام لئے بغیر ان لوگوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے ان کے اور اداکارہ نجیبہ سے متعلق افواہیں گردش کی تھی

۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ کس طرح لوگ توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں کو بدنام کر دیتے ہیں، افسوس ہے کہ ہم کیونکہ نہ تو خود جیتے ہیں اور دوسروں کو جینے دیتے ہیں، دو لوگ دوست ہوسکتے ہیں وہ جذباتی طور پر یا کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جڑے ہوسکتے ہیں یا پھر روحانی طور پھر کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے دو لوگوں کی آپس میں جڑے رہنے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں