نگران وزیراعظم

جڑانوالہ، فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جڑانوالہ، فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرکے اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ تمام قانون نافذ کرنے والوں کی ہدایت کر دی گئی ہے کہ ان واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان اپنی اقلیتوں سے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں