ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد فردِ جرم کو دھاندلی قرار دیدیا

واشنگٹن( گلف آن لائن)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد فردِ جرم کو دھاندلی اور وچ ہنٹ قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن میں مداخلت پر فردِ جرم مجھے دھاندلی لگتی ہے، یہ فردِ جرم ڈھائی سال پہلے کیوں نہیں عائد کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ میری سیاسی مہم کے عین وسط میں یہ کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا میں 2020 میں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے الزام پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔گرینڈ جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی مداخلت کی فردِ جرم عائد کی ہے اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں