عمران اشرف

بعض لوگ آپ کے ساتھ رہ کر آپ کی جڑیں کاٹ رہے ہوتے ہیں’ عمران اشرف

لاہور(گلف آ ن لائن)نامور اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو آپ کے ساتھ ساتھ موجود ہوتے ہیں لیکن وہ آپ کو معلوم ہی نہیں ہونے دیتے کہ وہ آپ کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ،میرا ساتھ ایسا ہو چکا ہے کہ ساتھ رہنے والوں نے مجھے پراجیکٹ سے آئوٹ کرانے کی کوششیں کیں ۔

ایک انٹر ویو میں عمران اشرف نے کہا کہ مجھے جب اس کا علم ہوا تو میں مجھے شدید ذہنی کوفت ہوئی اور میں محتاط بھی ہو گیا ۔ رزق ،عزت اور ذلت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے ، میر اایمان ہے کہ جو پراجیکٹ میرے نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ کوئی چا ہ کر بھی مجھ سے نہیں چھین سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کا نام لے کر ان کی تذلیل نہیں کرنا چاہتا لیکن دعا کرتا ہوں کہ خدا کی ذات انہیں بڑا دل دے اور وہ لوگوں کے لئے مثبت سوچیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں