چوہدری سرور

سندھ کے عوام نے محبت کا حق ادا کردیا، مایوس نہیں کریں گے، چوہدری سرور

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری سروراورمرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کے کراچی پہنچنے پرصوبائی صدر طارق حسن، کنور ارشد،سید فیضان انیس ،خرم شاہد میوایڈوکیٹ ،محمدرئیس، حنیف وارثی ودیگر رہنمائوں نے کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور کارکنان جلوس کی صورت میںمرکزی قیادت کو مزار قائدلے کر گئے، مسلم لیگی راہنماء چوہدری انصر، انیلہ چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایئرپورٹ اورراستے بھر جگہ جگہ کارکنان نے جلوس پر گل پاشی کی ،ایک بڑے جلوس کی صورت میں چوہدری سرورکاقافلہ مزار قائد روانہ ہوا۔جلوس میں سینکڑوں گاڑیاں، موٹر سائیکل، بسیں اور ویگنیں شامل تھیں۔مزارقائد پہنچ کرمسلم لیگی راہنمائوں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ شاندار استقبال پر مسلم لیگ سندھ کا شکرگزار ہوں،سندھ کے عوام نے محبت کا حق ادا کردیا، مایوس نہیں کریں گے۔غلام مصطفی ملک نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا مسلم لیگ سندھ کی بڑی سیاسی قوت ہے۔

طارق حسن نے اپنی گفتگومیں کہا کہ شاندار استقبال پر کارکنان کا شکرگزار ہوں، خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء پاکستان بنایاتھا پاکستان بچائیں گے کنونشن میں صوبائی صدر طارق حسن کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کورنگی ٹائون کے صدر سید فیضان انیس کی سربراہی میں سید محمدوسیم محمداکرم، فیض محمد، محمدقدیم، محمدمشتاق، سرفراز، محمدفاروق، محمداقبال، قدوس، یاسین ،طاہر، عبدالرحمان، محمدفیصل، جنید، سہیل، کبیر، سید عبید، اخترعلی، عادل، ثمینہ، روبینہ، فوزیہ، راحیلہ، سوہانہ، انیلا، حمیرا، سائرہ، صنوبر ودیگر کارکنان وذمہ داران پر مشتمل قافلے نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں