asad-umar

سائفر پر کلین ثابت ہوں گے، گرفتاری کی خبرغلط ہے،اسد عمر

اسلام آباد(گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر کلین ثابت ہوں گے، گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میری گرفتاری کی خبر غلط، بے بنیاد تھی،مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں،کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے، دو بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر کلین ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں