bise-lahore

مریم نواز نویں جماعت کے امتحان میں 550 میں سے 519 نمبرحاصل کر کے پوزیشن ہولڈر بن گئی

چوہنگ ( گلف آن لائن)لاہور بورڈ کی ہونہار طالبہ مریم نواز نویں جماعت کے امتحان میں 550 میں سے 519 نمبرحاصل کر کے پوزیشن ہولڈر بن گئی، نویں جماعت کا امتحان حکومت کی کووڈ پالیسی کے تحت لیا گیا تھا،گذشتہ لاہور بورڈ کے امتحان میں ہونہار طالبہ مریم نواز نے امتیازی نمبروں کے ساتھ نویں جماعت پاس کرلی،

یوتھیوں یہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر نہیں بلکہ ان کی ہم نام ہیں،مریم نواز دختر نواز احمد قادری نے لاہور بورڈ سے نویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے،رزلٹ کے مطابق مریم نواز نے 550 میں سے 519 نمبر حاصل کئے ہیں جو کہ تقریبا 94% سے زیادہ کی اوسط بنتی ہے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 99.35 فیصد رہا۔

اس امتحان میں 2 لاکھ 69 ہزار 493 امیدواروں نے شرکت کی تھی، نویں جماعت کا امتحان حکومت کی کووڈ پالیسی کے تحت لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں