sana2

خواتین مسافراداکارہ ثناءکو پنک بس سروس میں سفر کرتے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں

لاہور (گلف آن لائن) خواتین مسافر نامور اداکارہ ثناءکو کراچی میں چلنے والی پنک بس سروس میں سفر کرتے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناءگزشتہ روز جم میں ایکسر سائز کرنے کے بعد اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کرنے کی بجائے پنک سروس میں سوار ہو گئیں۔

جب اداکار ہ بس میں سوار ہو ئیں تو وہاں پہلے سے موجود خواتین مسافر حیرت زدہ رہ گئیں۔اس موقع پر کچھ خواتین نے اداکارہ ثناءسے ملاقات کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

ثناءنے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں پنک بس سروس میں سفر کروں اور گزشتہ روز اچانک دل میں خیال آیا تو اپنی ذاتی گاڑی چھوڑ کر بس میں سوار ہو گئی اور میںنے بس کے ذریعے سفر کو بہت انجوائے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں