Naseem-shah

نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ”افغان بولرز“ کو قرار دیدیا

ہمبنٹوٹا(گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اپنی بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ”افغان بولرز“ کو قرار دے دیا۔

پہلے ون ڈے میچ کے بعد پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں محمد حارث نے جب ان سے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ پوچھی تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ”اس کا کریڈٹ افغان بولرز کو جاتا ہے،

اس پر حارث کے ساتھ وہاں موجود شاہین آفریدی بھی ہنس پڑے“۔نسیم نے سنجیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کوشش کرتے ہیں، ہم بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کرتے ہیں، جب آخر میں ہم کچھ رنز بنائیں تو ٹیم کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ اس میچ میں نسیم شاہ 18 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی، جس کے باعث قومی ٹیم اسکور بورڈ پر 201 رنز سجانے میں کامیاب ہوئی۔جواب میں افغان ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 20 اوورز میں 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں