election

نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کی تیاری،وفاقی ادارہ شماریات نے گزٹ نوٹیفیکشن جاری کر دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع اور 3265 شماریاتی چارجز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے،وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے حلقہ بندیوں کیلئے سینسز اضلاع،شماریاتی چارجز اور سرکل بلاکس کی تعداد الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔گزٹ نوٹیفیکشن کے مطابق ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع اور 3265 شماریاتی چارجز ہیں،ملک میں 20 ہزار 585 شماریاتی سرکل اور 1 لاکھ 80 ہزار شماریاتی بلاکس ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنماوؤں نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں حلقہ بندیوں کے بعد جلد از جلد انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے حلقہ بندیاں جلد مکمل کرنے کی بھی تجاویز دی۔لیگی وفد نے موؤقف پیش کیا کہ حلقہ بندیوں کا عمل 15 سے 20 دن قبل مکمل ہو سکتا ہے،نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل کر کے انتخابی شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے۔ لیگی وفد نے تجویز دی کہ اس عمل سے جلد انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا،آئین اور قانون کے مطابق جتنی جلدی الیکشن ہوں وہی ملک کیلئے بہتر ہے۔

الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے صاف شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا،الیکشن کمیشن سے کہا کہ نئے ووٹروں کا اندراج ہونا چاہئیے، پی ٹی ا?ئی کا مردم شماری کو نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے، تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ہماری تجاویز سے اتفاق کیا اور حلقہ بندیاں برقت کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔جبکہ الیکشن کمیشن کی انتخابی روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں