pakistan--afghanistan

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ (آج)کھیلا جائے گا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) ہفتہ کوسری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

گرین شرٹس کو افغا نستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستان ٹیم نے افغانستان کو پہلے ون ڈے میچ میں بڑے مارجن 142 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہراکر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے جس کے دو میچ کھیلے جا چکے ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کو حشمت اللہ شہیدی لیڈ کریں گے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز سے قبل میزبان افغانستان کی جانب سے شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا تھا، تینوں ون ڈے میچز میں شائقین بغیر ٹکٹ سٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اگست کو کھیلا جائےگا۔سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور سری لنکا کے مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں