aus-pm

آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ،3ہلاک ،20زخمی 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک،طیارے میں 23 اہلکار سوار تھے ،آسٹریلوی وزیراعظم کا اظہار افسوس

سڈنی(گلف آن لائن)آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے میں 23 اہلکار سوار تھے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور دفاع کے ایک محکمے کے طور پر ہماری توجہ واقعہ کے بعد کی صورتحال اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں