موبائل فونز

موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

فیصل آباد (گلف آن لائن)موبائل فونز کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر68 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصدکااضافہ ہواہے،

جون میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر68 ملین ڈالرہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں