وزیر اطلاعات

کوئی تھیٹر فل ڈریس ریہرسل،این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا، وزیر اطلاعات

لاہور (گلف آن لائن)لاہور میں تھیٹروں کی بندش کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس کااعتراض برقرار رکھ کر واپس کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے لاہور ڈویژن میں تھیٹروں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔پنجاب آرٹسٹ، پروڈیوسرز اینڈ تھیٹر ایسوسی ایشن کیوکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ کمشنر لاہور بغیر کسی قانونی جواز کے فحاشی کے نام پر تھیٹرز بند کرا رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تھیٹرز میں کسی قسم کی فحاشی نہیں ہو رہی، شہریوں کو صاف ستھری تفریح فراہم کی جا رہی ہے، آئین کے تحت قانونی کاروبار کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹرز کی بندش سے مالکان، فنکاروں اور عملے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، تھیٹرز کے خلاف حکومتی کارروائی روکتے ہوئے انہیں فوری کھولنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔وکلاءکے دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن واپس کردی۔

دوسری جانب ایک بیان میں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ کوئی بھی تھیٹر فل ڈریس ریہرسل اور این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کر رہی ہیں، جہاں بھی شکایت موصول ہوئی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں