چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں دوبارہ گرفتار

اسلام آ باد (گلف آن لائن) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت، سائفر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنا دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے تحریری حکمنامہ سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا ۔عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریماکس دئیے کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ملزم کوجیل میں ہی رکھا جائے،30 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں