پی ٹی آئی چیئرمین

کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے ،تحریک انصاف نے نئی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد( گلف آن لائن)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگر عمران خان کی سزا معطل ہوبھی گئی تو کسی دوسرے مقدمے میں ان کی گرفتاری ڈال کر رہائی روک دی جائے گی۔

اس بنا پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ سابق وزیراعظم کو کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

انہوں نے 6 دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں خارج ہونے کو اپنی درخواست میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فوری طور پر اس درخواست پر سماعت کرے۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات سے متعلق درخواست دائر کی تو چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے آرڈرپاس کردوں گا۔ تاہم انہوں نے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے استفسارپر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدربتایاکہ سیشن عدالت کوپیش کرنےکے احکامات جاری کیے جانے چاہیے تھے نہ کہ عدم پیروی کی بنیاد پرضمانتیں خارج کی جاتیں سیشن عدالت کا عدم پیروی پرضمانت خارج کرنے کا حکم کالعدم قراردیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری تھی ،عدم پیشی جان بوجھ کرنہیں تھی۔عدالت نےدرخواستیں خارج کیں سپریم کورٹ فیصلے میں کہا گیا ملزم کوایسی صورتحال میں دوبارہ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔

وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری کے خدشے کا بھی اظہار کیا عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں