سر ویون رچرڈز

سر ویون رچرڈزکی شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کے لیے پیشگوئی

لاہور (گلف آن لائن)جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر سر ویون رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کےلئے پیشگوئی کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ویوین رچرڈز نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار دیا۔

ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے، میں نے شاہین کو پاکستان میں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے دوران وقت گزارا، شاہین آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہے ،وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ رواں برس 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے جس میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں