یوکرائن

امریکہ کا یوکرائن کے لئے نئے امدادی پیکیج کا اعلان

واشنگٹن (گلف آن لائن) امریکہ نے یوکرائن کے لئے نئے عسکری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں یوکرائن کو 250 عسکری امدادی پیکیج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرائن کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائنی امدادی پیکیج میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات،بارودی گولے اور چھوٹے عسکری ہتھیار بھی شامل ہیں۔قبل ازیں امریکہ یوکرائن کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی عسکری امداد فراہم کرچکا ہے، جبکہ ڈنمارک اور نیدر لینڈ بھی امریکی منظوری کے بعد یوکرائن کو لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں