ابراہیم رئیسی

دشمن ایران کو دنیا سے الگ کرنے میں ناکام ہوگیا، ابراہیم رئیسی

تہران (گلف آن لائن) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دشمن ایران کو دنیا سے الگ کرنے میںناکام ہوگیا، ایرانی معیشت پر ڈالر کااثر و رسوخ کم کرنے پر کام جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران 2015کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لئے مذاکرات کے ذریعے پابندیوں کے خاتمے کی کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران کو دنیا سے الگ کرنے اور ایرانی قوم کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی مگر ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھرتے ممالک کے ساتھ اتحادیک طرفہ امریکی تسلط کا مقابلہ کرنے کے لئے اچھے موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایرانی معیشت پر ڈالر کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں