islamic-bank

روس میں اسلامی بینکنگ یکم ستمبر سے شروع

ماسکو(گلف آن لائن)روس میں اسلامی بینکنگ یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس یکم ستمبر سے2 سالہ پائلٹ پروگرام کے طور پر پہلی بار اسلامی بینکاری کا آغاز کرے گا۔

4 اگست کو صدر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کئے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہوگا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی علاقوںمیں بھی متعارف کرایا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ تک مسلمان موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں