quaid-azam-university

قائد اعظم یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسلام آباد کی یونیورسٹی میں تیندوے کی اینٹری،تلاش شروع کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع ہے،اسلام آباد وائلد لائف بورڈ مینجمنٹ کو تیندوے کی موجودگی پر طلب کر لیا گیا۔

وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تیندوے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے پوش علاقے کے ایک گھر میں چیتا گھس گیا تھا۔

ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چیتا ایک گھر میں داخل ہوا۔ ڈی ایچ اے فیز ٹو کے گھر میں چیتا گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ چیتا مختلف گھروں پر چھلانگیں لگا کر گھر میں گھس گیا تھا۔ چیتا کی گھر میں اینٹری کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور پولیس کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ چیتے کے حملے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو ایک تیندوے کی لاش بھی ملی تھی۔ اسلام آباد کے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ایک بیان میں گہا گیا تھا کہ تیندوا مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی تھی۔بلندی سے گرنے کے باعث چوٹ تیندوے کے سر پر لگی تھی۔ ترجمان نے بتایا تھا کہ تیندوے کی ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد موت کی دیگر وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

جبکہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی سربراہ رینا ایس خان نے بتایا تھا کہ یہ ٹائیگر نہیں ایک عام چیتا ہے، بظاہر موت کی وجہ کسی دوسرے تیندوے کے ساتھ لڑائی بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں