فیصل آباد (گلف آن لائن) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس و ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 5فیصد تک رعایت کا اعلان کیاہے جبکہ بذریعہ ای پے پراپرٹی ٹیکس و ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پرمزید 5فیصد رعا یت ہو گی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ قبل ازیں ٹیکس بر وقت ادا کرنے اورپریشانی سے بچنے کیلئے سہولت اور جدت کے ماٹو کے تحت31اگست تک موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس پربھی 10فیصد رعایت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آن لائن سہولیات میں ٹوکن ٹیکس کی 100فیصد ادائیگی،گاڑیوں کی ملکیت میں تبدیلی، پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی، گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی ای آکشن،گاڑیوں کی تبدیلی ملکیت کی بائیو میٹرک ویری فکیشن شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری اس ضمن میں مزیدرہنمائی و معلومات کیلئے محکمہ کی ویب سائٹ www.excise.punjab.gov.pk پر وزٹ یاہیلپ لائن 0800-08786پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



