منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 14کے زیراہتمام فری آئی کیمپ آج ہو گا

راولپنڈی (گلف آن لائن)منہاج ویلفیئر فاؤ نڈیشن پی پی 14کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ آج صبح 9تا 2 بجے دوپہر توحید انٹرنیشنل سکول سسٹم پیپلز کالونی گلی نمبر 2میں منعقد ہو گا جس میں الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے اور ادویات دیں گے،

آنکھوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کوموقع پر ہی الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال میں آپریشنز کیلئے لیٹرز دیئے جائیں گے جبکہ نظر کے چشموں کے فریمز بھی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے نیزآنکھوں کے علاوہ دیگر امراض بارے مشورے کیلئے کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر موجود ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں