jan-achkazi

نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کی بنوں میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت

کوئٹہ (گلف آن لائن) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ٹارگٹڈ خودکش بم حملے کی انتہائی مذمت کرتے ہوئے حملے میں 9 فوجیوں کے شہید اور 20 دیگر کے زخمی ہونے پر اپنے گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بہادر سپاہی ہماری قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہماری یادوں میں نقش رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے تاہم انہوں نے مشکلات کا سامنا کرنے والی بہادر مسلح افواج کے غیر متزلزل حوصلے کو سراہا۔

وزیر اطلاعات اچکزئی نے بلوچستان حکومت کی فوج اور اس کی معزز قیادت کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار اور کہا کہ یہ المناک واقعہ ہماری قوم کو درپیش خطرات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل چوکسی اور اتحاد کی ضرورت کی واضح یاد دہانی کا کام کراتا ہے،بلوچستان کی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں