nagran

بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں، نگراں وزیرِ مذہبی امور

کراچی (گلف آن لائن) نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد کہتے ہیں کہ بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جامعہ بنوریہ کے طلباءو اساتذہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بجلی کا بل زیادہ آتا ہے تو بیوی لڑتی ہے، گھبرانے کی بات نہیں، مسائل پر قابو پالیں گے،

اس سلسلے میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل کرنا ہے، قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے، مایوسی کفر ہے، اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے۔انیق احمد نے کہا کہ ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہوجائے تو سب ٹھیک ہو جائے، سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے، جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں،

یہ اللّٰہ کا معاملہ ہے، حرف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح شیعہ سنی ساتھ ساتھ ہیں۔دوسری طرف نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سنیئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران کابینہ میں با صلاحیت لوگ موجود ہیں اور کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، معاشی چیلنجز میں نگران حکومت معروضِ وجود میں آئی، دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشت کو مضبوط کیا، جبکہ فوڈ سکیورٹی بہت بڑا گلوبل چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر دیکھ رہے ہیں، 48 گھنٹے میں بجلی بلوں پرریلیف کا اعلان کریں گے، بجلی بلوں کےحوالے سےاحتجاج ہوا،ایک شہرمیں بل جلائے جا رہے ہیں اور اسی شہرمیں بجلی چوری ہو رہی ہے، مگرمسئلہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے،

بجلی بحران کی وجہ لائن لاسز،چوری اور آئی پی پیز کے معاہدے ہیں، بجلی بلوں پر ایسا نہیں کہ چند ظالم حکمران عوام کا خون چوس کر چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ہیں لیکن ملک میں کوئی بحران نہیں،ہمیں معاشی اورسیکیورٹی کے مسائل ہیں، 90 کی دہائی میں ہمارے یہاں لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ تھا، منگلا اورتربیلا کےبعد ہم کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں کر پائے اور مسئلے کے حل کیلئے ہم نے آئی پی پیزسے معاہدے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں