امریکی سفیر

2021ءکے بعد یو اے ای میں پہلی بار امریکی سفیر تعینات

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا نے 2021کے بعد پہلی بار یو اے ای میں سفیر کی تعیناتی کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے یو اے ای کے لئے 2021کے بعد سفیر کی باضابطہ تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائض منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

مارٹینا کو ٹرمپ دور میں جان رکولٹا کی جگہ سفیر تعینات کیا گیا ہے۔مارٹینا بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں وہ عبوری مدت کے لئے سعودیہ میں قائم امریکی سفارتخانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں۔

یو اے ای میں نو تعینات امریکی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا مضبوط تعاون ہمارے ممالک کے ساتھ اہم ترجیحات، مشترکہ تحفظ اور استحکام کے لئے نزدیکی تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں