asiacup

ایشیا کپ 2023،واحد میچ بھارت اور نیپال کے درمیان پالے کیلی میں کھیلا جائے گا

پالے کیلی (گلف آن لائن) ایشیاکپ 2023 میں آج واحد میچ بھارت اور نیپال کے درمیان پالے کیلی میں کھیلا جائے گا، گروپ اے سے پاکستان نے 3 پوائنٹس کے ساتھ سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بھارت ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں