punjab-food

فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران 300 لیٹر غیرمعیاری دودھ تلف

ڈیرہ غازی خان (گلف آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے چوک اعظم میں 300 لیٹر غیرمعیاری دودھ تلف کر دیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران فتح پور روڈ بائی پاس چوک اعظم میں غیر معیاری دودھ بردار گاڑی پکڑ لی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں یوریا،فارمالین اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موقع پر 300لٹر سے زائد دودھ موقع پر تلف کر دیا اور گاڑی مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور کہ دودھ کی چیکنگ کےلیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں