salvina luna

معروف اداکارہ سلوینا لونا غلط پلاسٹک سرجری کے باعث انتقال کرگئیں

ارجنٹائن(گلف آن لائن)ارجنٹائن کی معروف اداکارہ اور ماڈل سلوینا لونا کو پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد گردوں کا مرض لاحق ہو گیا اور وہ کئی برس تک اس کا شکار رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 43 برس تھی اور وہ 2011 سے اس مرض میں مبتلا تھیں۔عالمی میڈیا نے سلوینا لونا کے وکیل فرنینڈو برلانڈو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لائف سپورٹ پر زندہ تھیں اور ان کے خاندان والوں نے اسے منقطع کروانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سلوینا لونا گُردوں کے علاوہ بھی سات امراض کی شکار تھیں جو کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ یہ سرجری کئی برس پہلے اینیبال لوٹوکی نامی ڈاکٹر نے کی تھی جو اس وقت بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔پلاسٹک سرجری کے بعد وہ جن امراض میں مبتلا تھیں وہ بہت کم لوگوں کو لاحق ہوتی ہیں،

تاہم اس سے ملتی جلتی کئی اور اموات بھی ہوئی ہیں۔ سلوینا لونا کو کِڈنی ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی اور ہر ہفتے ان کے تین ڈائلسز ہوتے تھے۔یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں 34 برس کی ماڈل کرسٹینا ایشتن کو پلاسٹک سرجری کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں