استور (گلف آن لائن) سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا استور حلقہ نمبر ایک کے ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں ضلعے بالا اور یونین میر ملک کے گاؤں
میرملک،پھوپھن،چمروٹ،شوگام,دریلے،گوپال،بٹواشش،سیکیمل اور چھائے کا دورہ،سابق وزیراعلی گلگت بلتستان کا مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار رانا فرمان علی کے ہمراہ استور حلقہ نمبر ایک کے ضمنی الیکشن مہم میں تمام گاؤں میں پرجوش اور شاندار استقبال کیا گیا۔
سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے شایان شان استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ حلقے کے عوام کے ان پر خلوص جزبوں کا بدلہ بھرپور عوامی خدمت سے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو گلگت بلتستان کے عوام نے ایک دفعہ پھر عوامی خدمت کا موقع دیا اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے اور شہید سیف الرحمن کے وژن کے عین مطابق گلگت بلتستان میں امن و امان کے تسلسل کو یقینی بنایا اور پائیدار امن کے تسلسل کی بدولت گلگت بلتستان کی تاریخ میں ترقیاتی منصوبوں کے قیام کی تاریخ رقم کردی۔
انہوں نے کہا کہ استور باشعور لوگوں کا علاقہ ہے استور کی عوام ترقی چاہتی ہے اور مسلم لیگ (ن) ایک ترقی پسند سیاسی جماعت ہے۔استور کے عوام کی ماضی میں بھی خدمت کی ہے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ استور کے باشعور عوام 9 ستمبر کو شیر پر مہر لگائیں۔اور گلگت بلتستان کے امن اور تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں۔



