changing

ایشیا کپ،بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، ایک تبدیلی کردی گئی

لاہور (گلف آن لائن) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کےلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، پلیئنگ الیون میں لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کی جگہ آل رانڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سپر فور مرحلے کا میچ بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رف شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنے گروپ سے ٹاپ کیا اور سپر فور کےلیے کوالیفائی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں