jena-tiga

جینا اورٹیگا نے جانی ڈیپ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کردیا

ممبئی (گلف آن لائن) ہالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جینا اورٹیگا نے جانی ڈیپ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینا اورٹیگا نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ یہ نہایت ہی مضحکہ خیز بات ہے۔

افواہ تھی کہ جینا 60 سالہ جانی ڈیپ کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں، کچھ پرستاروں نے قیاس ظاہر کیا کہ جینا اورٹیگا کی اگلی فلم ”بیٹل جوس 2“ میں جانی ڈیپ بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گے۔

جینا نے کہا کہ جانی ڈیپ سے تعلق کی بات اس قدر مضحکہ خیز ہے کہ میں ہنس بھی نہیں سکتی، میں نا کبھی جانی سے ملی ہوں نا ہی ان کے ساتھ کام کیا ہے، جھوٹ پھیلانا بند کریں اور ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔دوسری طرف جانی ڈیپ کے ایک نمائندے نے کہا کہ جانی کا جینا کے ساتھ نا کبھی پیشہ ورانہ اور نا ہی ذاتی تعلق رہا ہے،

انہوں نے کبھی جینا سے ملاقات نہیں کی نا بات کی۔اداکار کے نمائندے نے مزید کہا کہ جانی ان بیبنیاد افواہوں پر حیرت زدہ ہیں جو ان کے کیریئر اور نیک نامی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے پھیلائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں