anwara-ul-haq

حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی، نگران وزیرِ اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی۔

بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ سندھ کے انتظامی امور اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کے تاجروں اور کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ اداروں کو ان تجاویز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں