sarafraz-bhagti

یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے، شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،نگران وزیرداخلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے، دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق یوم دفاع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے،

وطن کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،وطن عزیز کوآج انتہا پسندی ،دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ملکی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں