daropadi-marmi

بھارتی صدر نے جی 20 اجلاس سے قبل ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا

دہلی(گلف آن لائن)بھارت میں ہونے والے G20 اجلاس میں اہم ملکوں کی عدم شرکت کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ دوسری جانب بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق نو ستمبر کو بھارت میں ہونے والے G20 سربراہی اجلاس کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ صدارتی دفتر نے شرکا کو ایک سرکاری عشائیہ میں شرکت کے لیے سرکاری دعوت نامے بھیجے ہیں۔

عشائیہ میں دعوت نامے تو کوئی نئی بات نہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جی 20 سربراہی کانفرنس کے دوران سربراہان مملکت اور دیگر مہمانوں کو راشٹر پتی بھون میں نو ستمبر کو دیے جانے والے عشائیے کے دعوت نامے میں اپنے عہدے کے ساتھ ری پبلک آف انڈیاکی جگہ پریسیڈنٹ آف دی ‘ری پبلک آف بھارت’ کا استعمال کیا ہے۔

کئی سیاست دانوں اور ممبران پارلیمنٹ نے عشائیے کے ان سرکاری دعوت ناموں میں بھارتی صدر کی اصطلاح استعمال کرنے کی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں