de-arif-elvi

صدر مملکت عارف علوی کی قذافی اسٹیڈیم آمد،پاک بنگلادیش میچ دیکھا

لاہور (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کا میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے۔

صدر مملکت ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے موقع پر اسٹیڈیم آئے اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے ساتھ میچ دیکھا۔

اس موقع پر بنگلادیش کے ہائی کمشنر روح العالم بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں