fazlul-rehman

عمران حکومت نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا، فضل الرحمن

لاہور (گلف آن لائن) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا، 2018میں مسلط حکومت کا مقصد کشمیر کو بھارت کے حوالے،اسرائیل کو تسلیم کرنا تھا۔

لاہور میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ختم نبوت? کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران حکومت نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا، 2018میں مسلط حکومت کا مقصد کشمیر کو بھارت کے حوالے،اسرائیل کو تسلیم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دانشوروں کو اسرائیل کو تسلیم کرنے میں مفاد تو نظر آتا ہے مگر فلسطینی مسلمانوں پرظلم و جبر نظر نہیں آتا،نہ انڈیا، نہ بنگلا دیشی، نہ افغانستان اور نہ ہی ایران کی معیشت پر یہ دبا¶ ڈالا جاتا ہے جو پاکستان پرڈالا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں باقی بھی تو اسلامی ممالک ہیں، ایک پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ آئینی ترمیم واپس لیں۔

انہوں نے کہا کہ نظر نہیں آتا کہ آنے والی حکومت ہمیں اس دلدل سے نکال سکے گی، ملک میں پہلے معاشی عدم استحکام لایا گیا،پھر سیاسی، معاشی دلدل میں دھکیل کر لڑوانے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے یکجہتی قائم کئے رکھی، یہ ساری باتیں عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام دوست ممالک نے ہاتھ روکے ہوئے ہیں کہ دوبارہ وہی حکومت آئے تو مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں