ایشیا کپ

ایشیا کپ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 9 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا

کولمبو (گلف آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے سپر فور راﺅنڈ میں9 ستمبر کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں میزبان اور دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں پنجہ آزمائی کریں گی۔یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔

سری لنکا کی ٹیم کو داسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔یہ ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچز 30اگست سے 17ستمبر 2023 تک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ کے طور پر پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں پاکستان،دفاعی چیمپئن سری لنکا،بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال شامل ہیں، ان 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

سپر فور راﺅنڈ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 10ستمبر کوسی لنکن دارالحکومت، کولمبو کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم 6 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم 2مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ٹورنامنٹ کا سپر فور مرحلہ 6ستمبر سے شروع ہوکر 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں