dr-yasmin-rashid18

انسداد دہشتگردی عدالت؛ یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(گلف آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جلاؤگھیراؤکرنے اور شیرپاا پل پر انتشار انگیز تقاریر کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، جس میں م¶قف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دعات شامل کردی گئی ہیں۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائےانسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان میں درج جلا¶ گھیرا¶ کے مقدمے میں گرفتار 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد گرفتار 6 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا، تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں ارباز،عبد الحفیظ،فہیم قیصر،طاہر خان محمد گل اور غلام عباس شامل ہیں۔

ازیں پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤکے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کردیا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ نئی دفعات کی روشنی میں ملزمہ خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے۔ عدالت جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں