azam-hussain

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کردارادا کرے،قاری اعظم حسین

لاہور(گلف آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کردارادا کرے،

بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل جارحیت کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر فوری مسائل حل کرے، اگر عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو روکنے کی کوشش نہ کی تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی قاری واحد بخش قاری رحمت اللہ لاشاری انجینئر خالد ٹیپو عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ﺅں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ بھارت حق خود ارادیت کی پرامن جدوجہد کو بندوق کے زورپر روکنے میں ناکامی کے بعد خطہ کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے،عالمی برادری بھارت کے جنگی جنوں کانوٹس لے‘کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطہ کو جنگ کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں