china

چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم احیاء کو فروغ دے رہا ہے،چینی میڈ یا

(گلف آن لائن)چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کا دورہ کیا اور نئے دور میں شمال مشرق کے جامع احیا کو فروغ دینے کے لیے ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔ انہوں نے شمال مشرق کے جامع احیا کی سمت، راستے اور طریقے کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کیا۔اتوار کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق

شمال مشرقی چین کو “جمہوریہ کے سب سے بڑے بیٹے” کا خطاب دیا گیا ہے ، یہ نئے چین کی صنعتوں کا گہوارہ ہے، چین کا پہلا ٹرک، پہلا جیٹ طیارہ اور پہلا 10،000 ٹن کا دیوہیکل جہاز یہیں تیار کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ شمال مشرقی چین ، چین کی غذائی سکیورٹی کے لئے “بیلٹ سٹون” کا کردار ادا کرتا ہے ، جس میں اناج کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کا پانچواں حصہ ہے اور سویابین کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کے 50٪ سے زیادہ ہے۔ شمال مشرقی چین تیل اور گیس کے اہم وسائل کا مالک بھی ہے اور اسے زمینی راستوں، دریاؤں اور سمندر سے نقل و حمل جیسے فوائد بھی حاصل ہیں ۔ یہ بیرونی دنیا کے لئے چین کو کھولنے والے اہم دریچوں میں سے ایک ہے۔

تاہم، 90 کی دہائی کے بعد سے، شمال مشرق، جو کبھی چین کی نصف صنعت پر چھایا ہوا تھا، اس کی کارکردگی سست روی کا شکار ہو گئی ، کچھ علاقوں کے وسائل ختم ہو گئے ، پرانے صنعتی بیسز کی پیداواری صلاحیت کم رہ گئی ہے اور سرکاری ملکیت والے اداروں کے کارکن ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔یہی وجہ ہے کہ چین نے 20 سال پہلے شمال مشرقی احیاکے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

شمالی مشرقی چین کے اچھے وسائل کی صورتِحال، مضبوط صنعتی بنیاد اور منفرد جغرافیائی فوائد کے پیش نظر ، شی جن پھنگ کا ماننا ہے کہ شمال مشرقی چین میں ترقی کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں، انہوں نے اس علاقے کے جامع احیا کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے 10 بار شمال مشرق کے دورے کیے۔

اس وقت چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم احیاء کو فروغ دے رہا ہے۔ شی جن پھنگ نے سمپوزیم میں نشاندہی کی کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے شمال مشرق کے معاون اسٹریٹجک کردار کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی جامع احیا کو فروغ دینے کی بنیاد ،حقیقی معیشت میں ہے، کلید ،سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں ہے اور سمت ،صنعتی اپ گریڈ نگ ہے. یہ شی جن پھنگ کے معاشی نظریے کے علمبردار ہیں ۔ انہوں نے شمال مشرقی چین میں ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر ، زرعی اور دیہی جدیدیت کو فروغ دینے اور جدید بنیادی ڈھانچے کے نظام کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے۔

شی جن پھنگ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ساتھ صنعتی جدت طرازی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ زرعی اور دیہی جدیدیت کو فروغ دینے کے معاملے میں شی جن پھنگ نے شمال مشرق کو ملک میں اناج کی مستحکم پیداوار اور رسد کی ضمانت کے لئے “بیلٹ سٹون” کے طور پر بیان کیا ہے۔ اندرون و بیرون ملک کھلے پن اور تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کے سلسلے میں شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ شمال مشرقی چین میں ایک جدید بنیادی ڈھانچے کے نظام کو منظم طریقے سے مرتب کرنا اور تشکیل دینا ، گھریلو گردش کو ہموار کرنا اور گھریلو اور بین الاقوامی دوہری گردش کو جوڑنا، اہم قومی حکمت عملیوں کے ساتھ ڈاکنگ کو مضبوط بنانا اور شمال مشرق کو متحدہ قومی مارکیٹ میں بہتر طریقے سے ضم کرنا اشد ضروری ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے آبادی کی مجموعی کوالٹی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا ، جس میں ٹیلنٹ کے حصول کے لیے پالیسی سپورٹ میں اضافہ ، کاروباری جدت طرازی کے زیادہ پلیٹ فارم تیار کرنا اور باصلاحیت افراد کو برقرار رکھنے اور متعارف کروانے کے لئے شمال مشرق کی مدد کرنا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں