saudi-prince

سعودی ولی عہد کابھارت، مشرقِ اوسط اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ کا اعلان

ریاض(گلف آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت، مشرقِ اوسط اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقتصادی راہداری سے تینوں خطوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا۔

اس میں ریلوے، بجلی اور ہائیڈروجن کی پائپ لائنیں بھی شامل ہیں اور اس سے بین الاقوامی توانائی کی سلامتی میں مدد ملے گی۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ منصوبہ مشرقِ اوسط، یورپ اور بھارت کی بندرگاہوں کو بھی باہم مربوط کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں