fakhar-zaman2

پاک بھارت میچ، پچ کو پانی سے بچانے کیلئے فخر زمان بھی میدان میں آگئے

کولمبو (گلف آن لائن)ایشیاکپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانیوالے میچ بارش کے باعث روک دیا گیا جس کے بعد پچ کو پانی سے بچانے کیلئے فخر زمان بھی میدان میں آگئے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں بارش شروع ہونے سے قبل بھارت نے 24 اعشاریہ 1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے تھے تاہم بارش شروع ہوتے ہی میچ کو فورا روک دیا گیا اور گراﺅنڈ کا عملہ پچ کور کرنے کیلئے فورا ہی شیٹس لے کر اس طرف دوڑا تو اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان بھی عملے کی مدد کو آگئے۔

فخر زمان کی بارش میں گراﺅنڈ کے عملے کے ساتھ کور پکڑ کر دوڑتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں